ہانگ کانگ سپر سکسز؛ پاکستان نے بھارت کو روند ڈالا

آصف علی 55 اور محمد اخلاق 40 رنز بناکر نمایاں رہے

Nov 01, 2024 | 12:34:PM
ہانگ کانگ سپر سکسز؛ پاکستان نے بھارت کو روند ڈالا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ہانگ کانگ ورلڈ سپر سکسز ٹورنامنٹ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست سے دوچار کردیا۔

 مونگ کوک میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر ایونٹ میں مسلسل دوسری فتح سمیٹی۔

 گرین شرٹس کی جانب سے 120 رنز کا ہدف محض 5 اوورز میں حاصل کیا۔

پاکستان کی جانب سے آصف علی 55 رنز کی اننگز کھیل کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے، انکے علاوہ محمد اخلاق نے 40 جبکہ کپتان فہیم اشرف نے 22 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے کوئی بھی بالر پاکستان کی ایک وکٹ بھی حاصل نہ کرسکا۔

 بھارت نے مقررہ 6 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز بنائے تھے۔

بھارت کی جانب سے کپتان روبن اتھاپا نے 31، کیدار جادھو 8 رنز بناسکے، بھرت چپلی نے 53 رنز کی اننگز کھیل کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل پاکستان نے متحدہ عرب امارات کی ٹیم کو 13 رنز سے شکست دی تھی۔