ڈی چوک احتجاج میں گرفتاری کےبعد رہا ہونیوالے سرکاری ملازمین کی ترقی
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا ملازمین کے استقبال کے موقع پر 1 ہفتے کی چھٹی اور 10 ہزار انعام بھی دینے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیر اعلیٰ پختونخوا کا ڈی چوک احتجاج میں گرفتاری کے بعد رہا ہونیوالے ملازمین کیلئے پروموشن کا اعلان
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے احتجاج میں گرفتاری کے بعد رہا ہونے والے سرکاری ملازمین کے لیے بڑا اعلان کر دیا ہے۔
پی ٹی آئی کے ڈی چوک احتجاج میں گرفتار سرکاری ملازمین رہائی کے بعد پشاور پہنچ گئے۔ علی امین گنڈا پور نے ملازمین کا استقبال کیا اور پھولوں کے ہار بھی پہنائے۔
وزیر اعلیٰ نے ملازمین کیلئے ون سٹیپ پروموشن کا اعلان کر دیا اس کے علاوہ ایک ہفتے کی چھٹی کی ساتھ 10 ہزار روپے کا اسٹائپنڈ بھی دے دیا۔
واضح رہے کہ احتجاج کے دوران گرفتار ہونے والے ملازمین میں 25 پولیس اہلکار، 13 ٹی ایم اے اور 46 ریسکیو اہلکار شامل تھے۔