شہرت اور آسائشوں کے باوجود بے سکونی پرخدا کی طرف لوٹا،زاہداحمد

خدا کی عبادت اور احکامات کے مطابق زندگی گزارنے سے زندگی میں سکون آچکا ہے

Nov 01, 2024 | 14:52:PM
شہرت اور آسائشوں کے باوجود بے سکونی پرخدا کی طرف لوٹا،زاہداحمد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکار زاہد احمد نے انکشاف کیا ہے کہ وہ شہرت اور آسائشوں کے باوجود بے سکونی پر خدا کی طرف لوٹے اور گزشتہ 5 یا 6 سال سے باقاعدگی سے پانچ وقت کی نمازاداکررہے ہیں۔

زاہد احمد نے حال ہی میں اداکارہ اشنا شاہ کے شو میں شرکت کی، جہاں اپنے شوبز کیریئر سمیت دیگر معاملات پر کھل کراپنے خیالات کااظہارکیا ۔

ایک سوال کے جواب میں زاہد احمد نے بتایا کہ انہوں نے آزادی، شہرت اور دولت سمیت ہر طرح کی عیاشیوں میں زندگی گزار کر دیکھی,وہ کیریئر کے سلسلے میں سندھ کے دارالحکومت کراچی منتقل ہوئے تو انہیں روکنے اور ٹوکنے والا کوئی نہیں تھا اور انہوں نے ہر طرح سے زندگی گزار کر دیکھی۔

زاہد احمدنے کہا کہ انسان کی زندگی کا مقصد کمانا، گھر کے اخراجات پورے کرنا، یوٹیلٹی بلز بھرنا اور کام کرنا نہیں ہوتا اور اگر یہی مقصد ہوتا تو وہ بے سکون نہیں ہوتے، شوبز میں ہونے کی وجہ سے شہرت اور دولت کے باوجود انہیں اپنی شخصیت کھوکھلی محسوس ہوتی تھی، انہیں کسی نہ کسی چیز کی کمی محسوس ہوتی رہتی تھی۔

معروف اداکار نے بتایا کہ مسلسل بے سکون رہنے کے بعد انہوں نے خدا سے اپنی عبادت کی توفیق دینے کی دعا کی اور پھر خدا کے احکامات کے مطابق مذہبی زندگی گزارنے لگے،خدا کی عبادت اور احکامات کے مطابق زندگی گزارنے سے ان کی زندگی میں سکون آچکا ہے اور اب وہ انتہائی خوش زندگی گزار رہے ہیں،وہ گزشتہ 6 سال سے پانچ وقت باقاعدگی سے نماز اداکررہے ہیں،وہ شوٹنگ سیٹ پر بھی نماز کی ادائیگی کرتے ہیں اور اپنے مذہبی اور روحانی معاملات سے بہت خوش ہیں۔