صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا دورہ چین مؤخر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا دورہ چین مؤخر کر دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی صدر کی دعوت پر صدر آصف علی زرداری کو رواں ماہ چین کے دورے پر جانا تھا۔
ذرائع کے مطابق صدر زرداری کے دورۂ چین کی حتمی تاریخیں اور شیڈول طے ہو رہا تھا، تاہم اب ان کے پیر میں چوٹ آنے کے باعث معاملہ التواء کا شکار ہو گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارتِ خارجہ اور چینی سفارت خانے نے دورے کی تاریخوں کا اعلان نہیں کیا تھا، البتہ توقع کی جا رہی تھی کہ صدرِ مملکت 4 نومبر کو چین کے دورے پر روانہ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق صدر زرداری صحت یاب ہونے کے بعد چین کا دورہ کریں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ رات دبئی ایئر پورٹ پہنچنے پر جہاز سے اترتے ہوئے صدرِ مملکت آصف علی زرداری کے پاؤں میں فریکچر ہو گیا، جس کے سبب ان کے پاؤں پر 4 ہفتوں کے لیے پلاسٹر چڑھایا گیا ہے اور ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔