صحت کی پالیسی تیار ،کون کونسے مریض حج کیلئےنہیں جاسکتے؟ جانئے

Nov 01, 2024 | 18:21:PM
 صحت کی پالیسی تیار ،کون کونسے مریض حج کیلئےنہیں جاسکتے؟ جانئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) پاکستانی عازمینِ حج کیلئے وزارت مذہبی امور نے صحت پالیسی تیار کرلی،سعودی عرب کی شرائط کے مطابق پالیسی تیار کرلی گئی جس میں متعدد قسم کی بیماریوں میں مبتلا مریض حج کیلئے نہیں جاسکیں گے۔  
وزارت مذہبی امور کی جانب سے تیار کی گئی پالیسی کے مطابق ڈائیلاسز کرانے والے افراد کے اس سال حج پر جانے کی پابندی ہوگی،ہارٹ اٹیک اور سانس پھولنے کے مریض بھی حج نہیں کرسکیں گے جبکہ پھیپڑوں کی بیماری یا مصنوعی تنفس استعمال کرنے والے افراد بھی حج نہیں کرسکیں گے۔ 

ایسے مریض جن کے جگر فیل ہونے کا خدشہ ہو وہ بھی حج پر نہیں جاسکیں گے،سنگین اعصابی اور نفسیاتی امراض میں مبتلا اشخاص پر بھی پابندی ہوگی،پیٹ میں پانی بھرنے، منہ یا بڑی آنت سے خون آنے کی بیماری بھی فہرست میں شامل ہیں،جسمانی اعضا کو حرکت دینے سے معذور افراد بھی حج پر نہیں جاسکیں گے ۔ 

کمزور یادداشت یا بھولنے کی بیماری میں مبتلا افراد کے بھی حج پر جانے کی پابندی ہوگی ،7 ماہ کی حاملہ خاتون کو بھی حج پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی،منتقل ہونے والی بیماریوں میں مبتلا مریضوں پر بھی پابندی ہوگی،ٹی بی اور کیسنر کے زیر علاج مریض بھی حج پر نہیں جاسکتے،انفلوئنزا، ڈینگی اور کرونا کے مریض بھی حج پر نہیں جاسکتے،عازمین  کیلئے گردن توڑ بخار، انفلوئنزا، کرونا اور پولیو سرٹیفکیٹ لازم قرار دیا گیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: نان فائلرز پر کیا پابندیاں لگائی جائینگی؟ بڑی خبر آگئی