(عثمان خادم کمبوہ)پاکستان تحریک انصاف نے لاہور میں جلسے کی تیاریاں شروع کردیں۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نومبر کے دوسرے ہفتے میں لاہور میں جلسہ کرنے کی خواہاں ہے،رائیونڈ تبلیغی اجتماع کے بعد جلسہ منعقد کئے جانے کا فیصلہ ہے، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ تبلیغی اجتماع کے دوسرے مرحلے کے بعد جلسہ منعقد کیا جائے گا، جلسے کی تاریخ فائنل کرنے کیلئے مشاورت جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق مرکزی قیادت کی ہدایت پر جلسے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سلمان اکرم راجہ جلسے کے حوالے سے حتمی فیصلہ کریں گے، پارٹی ذرائع کامزید کہناہے کہ پی ٹی آئی چند روز میں جلسے کا باقاعدہ اعلان کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں:روپے کی قدر میں اضافہ، ڈالر کو پچھاڑ دیا