قطر پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، وفاقی وزیر اطلاعات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ قطر پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، اس سرمایہ کاری سے پاکستان کی معیشت کو مزید تقویت ملے گی، پاکستان کی معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے، مہنگائی 6.9 فیصد پرآ گئی ہے، ریکارڈ ترسیلات پاکستان میں آئیں، شرح سود میں کمی ہوئی ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم کے سعودی عرب اور قطر کے دورے اہمیت کےحامل تھے، دونوں ممالک کے دورے انتہائی کامیاب رہے، اللہ کا شکر ہے حکومتی کاوشوں سے معیشت استحکام کی راہ پرگامزن ہے، دورہ سعودی عرب میں ملاقاتیں تعمیری اور نتیجہ خیز رہیں،سعودی وزیرسرمایہ کاری کے دورہ پاکستان میں 27 معاہدوں پر دستخط ہوئے، دونوں ممالک کے درمیان معاہدوں کی تعداد 27 سے بڑھ کر 34 ہوگئی، دونوں ممالک نے معیشت اور سرمایہ کاری میں اضافے پر اتفاق کیا، ملکی معیشت کی بحالی اوراستحکام میں سعودی عرب کااہم کردار رہا ہے,وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی پاکستان میں مجموعی سرمایہ کاری کا حجم 2 ارب 80 کروڑ ڈالر ہوگیا، دونوں ممالک نے سرمایہ کاری میں اضافے پر اتفاق کیا، سعودی قیادت نے مزید 60 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا، ریاض میں وزیراعظم نے سرمایہ کاری کے مواقع کو اجاگر کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے ہر عالمی فورم پر نہتے فلسطینیوں کی آواز بلند کی، پاکستان اور قطر کی دوستی میں ایک نئے باب کا اضافہ ہوا، وزیراعظم اور قطری قیادت کے درمیان مفید بات ہوئی، قطر نے پاکستان میں 3 ارب ڈالر سرمایہ کاری کااعلان کیا، وزیراعظم کا اصلاحات کا ایجنڈا آگے بڑھ رہا ہے، قطر مختلف شعبوں میں پاکستان میں سرمایہ کاری کرے گا,وزیر اطلاعات نے بتایا کہ منارا کا معاملہ خوش اسلوبی سے آگے بڑھ رہا ہے، سعودی فاسٹ فوڈ چین البیک پاکستان آرہی ہے، کمپنی نے اپنی سپلائی چین پر کام شروع کردیا ہے، تمام شعبوں میں تیزی سے پیش رفت ہورہی ہے، تفصیلات وقت آنے پر سامنے لائیں گے۔