وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی لندن جانے کیلئے تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اسد ملک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پانچ نومبر کو لندن پہنچیں گی۔
لندن پہنچنے پر پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا، مریم نواز 4 روز تک لندن میں قیام کریں گی، لندن میں وہ اہم ملاقاتیں اور سیاسی سرگرمیاں انجام دیں گی۔
دوسرہ جانب برطانیہ میں مقیم لیگی کارکنان اور رہنما ان کے استقبال کے لیے تیار ہیں، کارکنان ان کے دورے کو ایک تاریخی موقع سمجھتے ہیں، یہ سفر مریم نواز کے لیے سیاسی لحاظ سے بھی اہمیت کا حامل ہے، اس دوران وہ پارٹی کی حکمت عملی پر بھی غور کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں: متحرک پی ٹی آئی کارکن لندن میں گرفتار