(عثمان خان )الیکشن کمیشن نے 2سابق وزرائے اعظم کوطلب کرلیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے بانی پی ٹی آئی اورمیاں نوازشریف کونوٹسز جاری کردیئے ہیں ،الیکشن کمیشن نواز شریف کی درخواست پر سماعت 5نومبرکوکرے گا جبکہ توہین الیکشن کمیشن کیس میں بانی پی ٹی آئی کوبھی نوٹس جاری کیاگیاہے،الیکشن کمیشن نے کازلسٹ جاری کردی ہے ۔
نواز شریف کی جانب سے درخواست کی دی گئی تھی عادل بازئی نے چھبیسویں آئینی ترمیم میں پارٹی پالیسی کے تحت ووٹ نہیں ڈالا ،الیکشن کمیشن میں عادل بازئی کے خلاف تھریسٹھ اے کے تحت ریفرنس بھیجا گیا تھا جس پر اب الیکشن کمیشن نے پارٹی سربراہ مسلم لیگ نواز کو طلب کیا ہے ۔