رواں مالی سال میں تجارتی خسارہ کم ہو گیا، ادارہ شماریات کی رپورٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم) رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں تجارتی خسارہ بھی کم ہوگیا، وفاقی ادارہ شماریات نے تجارتی اعدادوشمار بھی جاری کردیئے۔
ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کےپہلے4 ماہ میں برآمدات 13.45فیصد بڑھیں، اکتوبر 2024 میں سالانہ بنیادوں پر برآمدات میں 10.64 فیصد اضافہ ہوا، ماہانہ بنیادوں پر اکتوبر میں برآمدات میں 4.9 فیصد اضافہ ہوا، اکتوبر 2024 میں برآمدات 2 ارب 97 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز رہیں، جولائی تا اکتوبر 2024 میں برآمدات کا حجم 10 ارب88 کروڑ ڈالرز رہا، اکتوبر 2024 میں سالانہ بنیادوں پرتجارتی خسارہ 31 فیصد کم ہوا، اکتوبرمیں ماہانہ بنیادوں پرتجارتی خسارہ 17.69 فیصد کم ہوا۔
ادارہ شماریات کا مزید کہنا ہے کہ جولائی سے اکتوبر تک تجارتی خسارے میں 5.59 فیصد کمی ہوئی، اکتوبر 2024 میں تجارتی خسارے کا حجم ایک ارب 49 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز رہا، جولائی تا اکتوبر تجارتی خسارہ 6 ارب97 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز رہا، اکتوبر میں ماہانہ اورسالانہ بنیادوں پردرآمدات میں کمی رکارڈ کی گئی، رواں مالی سال کےپہلے 4 ماہ میں درآمدات 5.17 فیصد بڑھیں، اکتوبر میں درآمدات 4 ارب47 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز رہیں، مالی سال کے 4 ماہ میں درآمدات 17ارب 85 کروڑ40 لاکھ ڈالرز رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: روپے کا زور چل گیا ، انٹر بینک میں امریکی ڈالر سستا ہو گیا