عام انتخابات میں طالبان نے پی ٹی آئی امیدواروں کےبیلٹ بکس بھرے ،ایمل ولی خان

Nov 01, 2024 | 19:52:PM
عام انتخابات میں طالبان نے پی ٹی آئی امیدواروں کےبیلٹ بکس بھرے ،ایمل ولی خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان کاکہنا ہے کہ عام انتخابات میں دہشتگرداور طالبان نے تحریک انصاف کے امیدواروں کےبیلٹ بکس بھرے تھے۔

چارسدہ میں عوامی نیشنل پارٹی کےمرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے جلسہ سے خطاب کیا،اس موقع پرجے یو آئی رہنما محمد احمد خان نے عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

سینیٹر ایمل ولی خان کاکہناتھا کہ سینیٹ اجلاس  میں تحریک انصاف کو انتخابی آڈٹ کا چیلنج دیا،انتخابی حلقے کھول دئیے جائیں ہمارا مینڈیٹ چوری ہو چکا ہے،عام انتخابات کے تین ماہ بعد باجوڑ کی صوبائی سیٹ ہم جیت چکے ہیں،عام انتخابات میں دہشتگرداور طالبان نے تحریک انصاف کے امیدواروں کےبیلٹ بکس بھرے تھے۔

ان کاکہناتھا کہ صوبے کےوسائل تخت پنجاب کی جنگ کیلئے استعمال ہو رہے ہیں،علی امین گنڈاپور ڈائیلاکی وزیر اعلیٰ ہے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا صوبےمیں کوئی ایک پراجیکٹ دکھائے،خیبر پختونخوا صوبہ تقریباً اٹھارہ سو ارب روپےکا مقروض ہے،پی ٹی آئی کی حکومت یہ قرضہ28سو ارب روپے تک پہنچائے گا۔

سربراہ عوامی نیشنل پارٹی نے کہاکہ پختونوں کو عمران خان کو جیل سے نکالنے کے پیچھے لگایا گیا ہے،گزشتہ گیارہ سالوں سے ہمیں الیکشن میں ہرایا جا رہا ہے،ریاست نے باربار میرا اور پارٹی کےپارلیمنٹ جانے کاراستہ روکا،ہمارےدو سینیٹرز پارلیمان کے باقی تمام سینیٹرز پر بھاری ہیں۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - خیبرپختونخوا
ٹیگز: