(محمد حماد ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے گورننگ بورڈ میں سابق ٹیسٹ کرکٹر اور لیجنڈ بلے باز ظہیر عباس کو شامل کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق ظہیر عباس پی سی بی گورننگ بورڈ کے رکن بن گئے ہیں، اس شمولیت کے بعد چیئرمین سمیت اراکین کی تعداد 13 ہوگئی ہے،ذرائع کے مطابق گورننگ بورڈ میں ظہیر عباس واحد کرکٹر ہیں، وہ سٹیٹ بینک کی نمائندگی کریں گے۔
ذرائع ککاکہنا ہے کہ سابق کپتان کو بیٹنگ کنسلٹنٹ کی ذمہ داری سونپنے کا امکان ہے ڈیو واٹمور کا پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ساتھ معاہدہ 28فروری کو ختم ہو رہا ہے جس کے بعد وہ یہ ذمہ داری سنبھالیں گے ، دوسری جانب یی سی بی کی عبوری کمیٹی میں نئے کوچ کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کر کیا گیا، معین خان اور وقار یونس کے ساتھ محسن خان بھی دوڑ میں شامل ہوگئے۔