انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ ختم ،نل ٹیکس فائلرز کی تعداد 10لاکھ سے بڑھ کر 20 لاکھ ہو گئی

Nov 01, 2024 | 21:03:PM

(24 نیوز ) ملک بھر میں انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ گزر گئی , نل ٹیکس فائلرز کی تعداد 10لاکھ سے بڑھ کر 20 لاکھ ہو گئی ۔

ذرائع  کے مطابق ملک میں انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 66 لاکھ 79 ہزار سے تجاوز کر گئی ، ملک میں نل ٹیکس فائلرز کی تعداد 36 لاکھ 79 ہزار سے زائد ہے ،ٹیکس سال  2024 میں گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 51 لاکھ 52 ہزار 137ہوگئی، 2024 میں نلفائلرز کی تعداد 20 لاکھ سے زائد ہے ، گزشتہ برس نل ٹیکس فائلرز کی تعداد 10 لاکھ سے زائد تھی ، یعنی ایک سال میں نل فائلرز کی تعداد میں تقریبا 10 لاکھ  کا اضافہ ہوا ہے ،گزشتہ برس 28 لاکھ 90 لاکھ افراد نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرائے تھے ۔
ذرائع ایف بی آر کے مطابق نئے فائلرز بننے والوں کی تعداد 13 لاکھ 8 ہزار 182 ہوگئی ہے، ٹیکس سال 2024 میں گوشوارے جمع کرانے والوں نے 130 ارب روپے سے  زائد  ٹیکس جمع کرایا، ٹیکس سال2023 میں گوشوارے جمع کرانے والوں نے 75 ارب روپے ٹیکس جمع کرایا تھا۔

مزیدخبریں