مالم جبہ پراجیکٹ میں مبینہ کرپشن، رکن اسمبلی عاطف خان اینٹی کرپشن میں طلب

Nov 01, 2024 | 21:24:PM
مالم جبہ پراجیکٹ میں مبینہ کرپشن، رکن اسمبلی عاطف خان اینٹی کرپشن میں طلب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) مالم جبہ پراجیکٹ میں مبینہ کرپشن کے معاملے میں پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی عاطف خان کو اینٹی کرپشن نے طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رکن اسمبلی عاطف خان کو مالم جبہ پراجیکٹ میں مبینہ کرپشن کے کیس میں طلب کیا گیا ہے، ان کو 12 نومبر کو اینٹی کرپشن میں طلبی کا نوٹس بھیج دیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنماعاطف خان نے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سےطلبی کے نوٹس پراپنے رد عمل میں کہا کہ اپنی پارٹی کی حکومت نے مجھے نوٹس بھیجا ہے، مالم جبہ کیس نیب کی جانب سے بند کردیا گیا تھا، جو بھی یہ کروارہا ہے وہ پارٹی کو نقصان پہنچا رہا ہے، سچ بولتا رہوں گا، اپنے اعتراضات پارٹی فورمز پر اٹھاتا رہوں گا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو سردیوں کیلئے کپڑے اور شالیں فراہم کر دی گئیں