وفاقی حکومت کی جانب سے افسران کے تقرر و تبادلے،نوٹیفکیشن جاری

Nov 01, 2024 | 22:31:PM
  وفاقی حکومت کی جانب سے افسران کے تقرر و تبادلے،نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک)وفاقی حکومت نے  متعدد افسران کی تقرروتبادلے کرلئے ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےباضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔ 

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق الیکٹریکل و مکینیکل انجینئر بریگیڈیئر چوہدری محمد نعیم اکبر او ایس ڈی  وزارتِ دفاعی پیداوار مقرر کردیا گیا،بابر علی شاہ ایڈیشنل ڈائریکٹر  سول سروسز اکیڈمی لاہور تعینات کیا گیا ۔

اسسٹنٹ انجینئر بلوچستان کوسٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کوئٹہ نجم الدین کو  تبدیل کرکےڈپٹی مینیجر ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کراچی تعینات کردیا گیا۔ 

ہیڈمسٹریس محکمہ ایلیمنٹری و سیکنڈری ایجوکیشن خیبرپختونخوا رومانی اورسبجیکٹ سپیشلسٹ محکمہ ایلیمنٹری و سیکنڈری ایجوکیشن خیبرپختونخوا ہما حسین کی خدمات فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن اسلام آباد کے سپردکئے گئے۔ 

 اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔ 

یہ بھی پڑھیں: ایف پی ایس سی کا ڈی آئی خان ریجنل آفس بند کرنیکا فیصلہ