(بابر شہزاد تُرک)وفاقی حکومت نے متعدد افسران کی تقرروتبادلے کرلئے ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےباضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق الیکٹریکل و مکینیکل انجینئر بریگیڈیئر چوہدری محمد نعیم اکبر او ایس ڈی وزارتِ دفاعی پیداوار مقرر کردیا گیا،بابر علی شاہ ایڈیشنل ڈائریکٹر سول سروسز اکیڈمی لاہور تعینات کیا گیا ۔
اسسٹنٹ انجینئر بلوچستان کوسٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کوئٹہ نجم الدین کو تبدیل کرکےڈپٹی مینیجر ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کراچی تعینات کردیا گیا۔
ہیڈمسٹریس محکمہ ایلیمنٹری و سیکنڈری ایجوکیشن خیبرپختونخوا رومانی اورسبجیکٹ سپیشلسٹ محکمہ ایلیمنٹری و سیکنڈری ایجوکیشن خیبرپختونخوا ہما حسین کی خدمات فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن اسلام آباد کے سپردکئے گئے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: ایف پی ایس سی کا ڈی آئی خان ریجنل آفس بند کرنیکا فیصلہ