رولز روئس کی پہلی مکمل الیکٹرک کار 2023 کے آخر میں دستیاب ہوگی

Oct 01, 2021 | 00:37:AM
الیکٹرک کار
کیپشن: الیکٹرک کار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(نیوزایجنسی)12 کروڑ روپے مالیت کی رولز روئس اب ٹیکسی کے طور پر بھی دستیاب ہوگی،فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مشہور کار کمپنی رولز روئس نے اپنی پہلی مکمل الیکٹرک کار اسپیکٹرکے 2023 کے آخر میں اپنے صارفین کیلئے دستیاب ہونے کا اعلان کیا۔کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا کہنا تھا کہ یہ کوئی پروٹو ٹائپ (ماڈل)نہیں بلکہ مکمل الیکٹرک کار ہے اور ہمارے صارفین اس الیکٹرک کار کو 2023 کے آخر میں خرید سکیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس ہورہا ہے کہ رولز روئس کمپنی ایک غیر معمولی نئی پروڈکٹ کے لیے آن روڈ ٹیسٹنگ پروگرام شروع کرنے والی ہے جو کہ آل الیکٹرک کار انقلاب کو فروغ دے گی جبکہ کمپنی اس طرح کی پہلی اور بہترین شاندار لگڑری پروڈکٹ بنائی گی۔ان کا کہنا تھا کہ الیکٹرک کار کی طرف بڑھتے ہوئے رجحان کے بعد اب وقت آگیا ہے کہ مستقبل کے عیش و آرام کا رخ تبدیل کیا جائے۔واضح رہے کہ رولز روئس نےاس سے قبل بجلی سے چلنے والے 2 پروٹوٹائپ کاروں کے ماڈل پیش کیے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:نیوزی لینڈ امیگریشن کا تارکین وطن کے لیے مستقل رہائشی ویزا سکیم کا اعلان