(ویب ڈیسک) پٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں بھی 29 روپے کا ہوشربا اضافہ کر دیا گیا
تفصیلات کے مطابق حکومت نے عوام پر ایک ساتھ مہنگائی کے 2 ایٹم بم گرا دئیے ۔ پٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں بھی ہوشربا اضافہ کر دیا گیا، جبکہ 2 روز قبل بھی ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کیا گیا تھا۔ اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 29 روپے سے زائد کا اضافہ کرنے کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت 200 روپے سے تجاوز کر گئی، جبکہ ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 343 روپے سے زائد کا اضافہ ہو گیا، گھریلوسلنڈر کی نئی قیمت 2403 روپے 55 پیسے مقرر کر دی گئی۔2 روز قبل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 20 روپے اضافہ کردیا گیا تھا، گیس کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ بین الاقوامی مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی قیمتوں کو جواز بنا کرکیا، گھریلو سلنڈر236 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 908روپے اضافہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت کو بڑا دھچکا۔۔۔کرس گیل نے آئی پی ایل کو خیر باد کہہ دیا
پٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں بھی اضافہ
Oct 01, 2021 | 00:52:AM