(24نیوز)موذی کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید 56 افراد جاں بحق ہوگئے۔1 ہزار411نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ مثبت کیسز کی شرح2.87فیصد رہی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں49ہزار49افراد کے نئے ٹیسٹ کئے گئے،1 ہزار 411 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ ہسپتالوں میں داخل 3 ہزار649مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں بھی اضافہ