تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ملک بھر میں بارش ہی بارش
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) آج ملک بھر میں مطلع ابر آلود رہنے اور متعدد علاقوں میں تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، کہیں کہیں موسلادھار بارش کی بھی توقع ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں آج مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔تاہم خطۂ پوٹھوہار، سیالکوٹ، ناروال، گوجرانوالہ، لاہور، منڈی بہاؤالدین ،فیصل آباد ،بھکر، لیہ، سرگودھا، خوشاب، ساہیوال، ڈی جی خان، بہاولپور، رحیم یارخان، بہاولنگر اور خانپور میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آج مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ ایبٹ آباد، مانسہرہ ،مالاکنڈ، دیر، مردان، پشاور، نوشہرہ، وزیرستان، بنوں، کوہاٹ اور کرم میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ سندھ کے شہروں میر پور خاص، تھرپارکر، ٹھٹہ، بدین، کراچی، حیدر آباد، عمر کوٹ ،سکھر، لاڑکانہ، دادو، شہید بینظیرآباد، جام شورو، سانگھڑ اور جیکب آباد میں تیز /طوفانی ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ اس دوران موسلادھاربارش کی بھی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کےمطابق بلوچستان کے شہروں ژوب، کوئٹہ، زیارت، لسبیلہ، خضدار، آواران، تربت، پنجگور اور بلوچستان کی ساحلی پٹی میں طوفانی/تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ اس دوران موسلادھاربارش کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا سے مزید 56 افراد جان سے گئے، مثبت کیسز کی شرح میں کمی