تم کھانا نہیں کھا سکتیں،تصاویر بنائو۔۔۔۔۔فوٹو گرافر کا انوکھا انتقام

Oct 01, 2021 | 09:23:AM

  (مانیٹرنگ ڈیسک)خاتون فوٹو گرافر نے شادی کی تصاویر لینے کے دوران کھانے کی اجازت نہ ملنے پر تمام تصاویر دلہا کے سامنے ڈیلیٹ کر دیں۔
ہنگری میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جہاں ایک خاتون فوٹوگرافر نے شادی میں دلہے کی جانب سے کھانا کھانے کی اجازت نہ  دینے پر غصے میں آکر اُسی  کے سامنے تمام تصاویر ڈیلیٹ کردیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق خاتون فوٹوگرافر کا کہنا ہے کہ میں عام سی فوٹوگرافر ہوں میرےایک دوست نے پیسے بچانے کے کیلئے مجھے اپنی شادی کی تصاویر کھینچنے کو کہا، وہ شادی کےدن تصاویر کھینچنے پہنچ گئی اور اس نے صبح 11 بجے سے شام 7 بجے تک  تصاویر لینی تھیں لیکن جیسے ہی 5 بجے تو وہ  تھک گئی اور اسی وقت کھانا شروع ہوا ، وہ کھانا کھانے جارہی تھی کہ دوست نےاسے روک لیا اور کھانا کھانے سے منع کردیا۔

خاتون کے مطابق اس کے دوست نے کہا کہ تم کھانا نہیں کھا سکتی تمہیں ہماری اور تصاویر لینا ہوں گی  جس کے بعد اس نے درخواست کی کہ 10 سے 20 منٹ کا بریک دیا جائے تاکہ وہ کچھ کھا سکے لیکن اس کے دوست نے کہا کہ یا تم تصاویر لے لو یا پھر بغیر پیسے وصول کیے یہاں سے چلی جاؤ۔

خاتون کا کہنا ہے کہ یہ سن کر اسے غصہ آگیا اور اس نے دلہا کےسامنے شادی کی تمام تصاویر ڈیلیٹ کردیں۔

یہ بھی پڑھیں:      سمندری طوفان تیزی سے کراچی کی طرف بڑھنے لگا،ہائی الرٹ جاری
 

مزیدخبریں