اسلام آباد میں ڈینگی کا حملہ تیز،24 گھنٹوں میں 40  نئےکیسسز رپورٹ

Oct 01, 2021 | 09:36:AM
ڈینگی ،اسلام آباد ،اضافہ
کیپشن: ڈینگی مچھر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسلام آباد میں ڈینگی کے کیسز میں تیزی سے اضافہ۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 40  نئے ڈینگی کیسسز سامنے آ گئے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد  کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد کے دیہی علاقوں سے30 نئے ڈینگی کیسسز جبکہ شہری علاقوں سے 10 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں262 ڈینگی مریض اور شہری علاقوں میں ڈینگی کے147 مریض موجود ہیں۔ ڈی ایچ او کےمطابق پورے اسلام آباد میں اس وقت409 افراد ڈینگی کا شکار ہیں۔اب تک ڈینگی کے باعث 3 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ  ملک بھر میں بارش ہی بارش