’براہِ مہربانی! جلدی واپس آجائیں‘بلال کو حریم شاہ کی یاد ستانے لگی

Oct 01, 2021 | 09:54:AM
’براہِ مہربانی! جلدی واپس آجائیں‘بلال کو حریم شاہ کی یاد ستانے لگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر زیادہ متحرک رہنے والی اور ہر گزرتے دن کے ساتھ اپنے مداحوں کے لیے نت نئی ویڈیوز شیئر کرنے والی حریم شاہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے شوہر بلال شاہ کی نئی ویڈیو شیئر کی ہے۔
 پاکستان کی متنازع ٹک ٹاکر اور اداکارہ حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ کو ان کی یاد ستانے لگی اور انہوں نے سوشل میڈیا پر خصوصی پیغام جاری کردیا، انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں بلال شاہ اپنی اہلیہ حریم شاہ سے مخاطب ہوتے ہوئے اُن سے اُن کی خیریت دریافت کرتے ہیں۔

بلال شاہ حریم شاہ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’میں آپ کو بہت زیادہ یاد کررہا ہوں۔‘اُنہوں نے اہلیہ سے درخواست کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’براہِ مہربانی! جلدی واپس آجائیں۔‘

حریم شاہ کے شوہر کی اس محبت بھری ویڈیو پر صارفین کی جانب سے ملے جُلے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ حریم شاہ کچھ دنوں کے لیے شوہر سے دور گئی ہوئی ہیں اور اسی وجہ سے اُن کے شوہر کو اُن کی یاد ستا رہی ہے۔

یاد رہے کہ حال ہی میں حریم شاہ نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی شادی سے متعلق کیے گئے انکشافات سے انکار کیا تھا، اُنہوں نے اپنی شادی کے بارے میں کہا تھا کہ اُن کے شوہر پہلے سے شادی شدہ ہیں اور وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی ہیں۔

شوہر کے منظر عام پر آنے کے بعد ٹک ٹاک اسٹار نے اپنی گفتگو میں بتایا کہ اُن کے شوہر کا نام بلال شاہ ہے اور وہ پہلے سے شادی شدہ نہیں ہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ اُن کے شوہر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری کے بےحد قریب ہیں۔
 یہ بھی پڑھیں:    تم کھانا نہیں کھا سکتیں،تصاویر بنائو۔۔۔۔۔فوٹو گرافر کا انوکھا انتقام