ذاتی میٹنگز کے سلسلے میں امریکا جا رہا ہوں:عمر اکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کرکٹر عمر اکمل نے جہاز میں بیٹھے ہوئے اور بورڈنگ پاس کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ذاتی میٹنگز کے سلسلے میں امریکا جا رہا ہوں۔
کرکٹر عمر اکمل کا کہنا ہے کہ ذاتی میٹنگز کے سلسلے میں امریکا جا رہا ہوں، اگر سب اچھا ہوتا ہے تو ہو سکتا ہے کہ میں کچھ عرصہ امریکا میں قیام کروں گا،انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے سپورٹرز کی دعاؤں کی ضرورت ہے جیسے ہمیشہ کرتے رہے ہیں ۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پابندی کے خاتمے کے بعد عمر اکمل کو رواں سیزن میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت ملی تاہم انہوں نے اچانک امریکا جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
I am travelling to US for some personal meetings if all goes well I might have to stay there for some time! I need my supporters to pray for me like they have always prayed!???? pic.twitter.com/xoR5whvUtS
— Umar Akmal (@Umar96Akmal) September 30, 2021
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ امکان ہے عمر اکمل امریکا میں کرکٹ کھیلنے کے لئے بات چیت کریں گے ، انہیں انٹرنیشنل کرکٹ کے حوالے سے اپنا مستقبل اچھا نظر نہیں آ رہا، پی سی بی کی موجودہ مینجمنٹ کے ہوتے ہوئے ان کا کھیلنا انتہائی مشکل ہے۔
واضح رہے کہ سمیع اسلم سمیت کئی کرکٹرز اس وقت امریکا میں کرکٹ کھیل رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ’براہِ مہربانی! جلدی واپس آجائیں‘بلال کو حریم شاہ کی یاد ستانے لگی