چیئرمین نیب کی عارضی ایکسٹینشن کیساتھ نیب قوانین میں ترامیم کی تجویز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)چیئرمین نیب کی عارضی ایکسٹینشن کے ساتھ نیب قوانین میں ترامیم کی تجویز۔چیئرمین نیب کو 4 ماہ کی ایکسٹینشن دینےکیلئے صدارتی آرڈنینس 4 اکتوبر کو جاری ہونے کا امکان۔
ذرائع کےمطابق یہ تجویز زیر غور ہے کہ صدارتی آرڈیننس جاری ہونے کے بعد اپوزیشن لیڈر کو خط لکھا جائے، جبکہ شہبازشریف سے کہا جائے کہ مشاورت کیلئے کسی اور اپوزیشن رہنما کو نامزد کریں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تجویز بھی ہےکہ اپوزیشن کے ایسے رہنما سے مشاورت کی جائے جس پر مقدمات نہ ہوں ،جب تک اپوزیشن سے اتفاق رائے نہ ہو، موجودہ چیئرمین نیب کام جاری رکھیں۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ تجویز بھی ہےکہ نیب کے پاس سرکاری افسران کے خلاف محض مبینہ بے ضابطگی پر کارروائی کا اختیار نہ ہو اور سرکاری افسران کو پالیسی فیصلے کرنے پر تحفظ دیا جائے جبکہ سرکاری افسران کیخلاف صرف مالی کرپشن پر کارروائی کا اختیار ہونا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ملک بھر میں بارش ہی بارش