سمندری طوفان کا خطرہ ٹل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان کی شدت میں کمی کے باعث کراچی میں سمندری طوفان کا خطرہ ٹل گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان کا رخ مسقط کے ساحل کی طرف ہوگیا جس کے باعث کراچی میں طوفانی بارشوں کا امکان بھی کم ہوگیا ہے۔
یو ایس جوائنٹ ٹائیفون وارننگ سینٹر پرل ہاربر کی جانب سے جاری کردہ تازہ صورتحال کے مطابق سمندری طوفان کراچی سے دور ہورہا ہے تاہم سسٹم کے مطابق طوفانی بارش کا امکان بلوچستان کی ساحلی پٹی پر ہوسکتا ہے۔
طوفان کی شدت میں کمی کے باعث شہر میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری رہے گا تاہم موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔
واضح رہے کہ کراچی میں اربن فلڈنگ کے خدشہ کے پیش نظر سندھ حکومت نے آج عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی آئی جیز کی ایڈیشنل آئی جی کے عہدے پر ترقی