(مانیٹرنگ ڈیسک)منی لانڈرنگ ریفرنس میں عدالت نے شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز پر پلیڈر کے ذریعے فرد جرم عائد کی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہباز شریف کی فیملی کے اہم فرد ان کی اہلیہ نصرت شہباز پر فرد جرم عائد کر دی۔
لاہور کی دو احتساب عدالتوں میں تین مقدمات کی سماعت ہوئی، کمر میں چوٹ لگنے کی وجہ سے شہباز شریف منی لانڈرنگ، آشیانہ اور رمضان شوگر مل ریفرنسز میں پیش نہ ہوئے،حمزہ شہباز رمضان شوگر مل اور منی لانڈرنگ کے ریفرنسز میں پیش ہوئےجبکہ شہباز شریف کے خلاف تینوں مقدمات میں حاضری معافی کی درخواست پیش کی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔
خیال رہے صحت جرم سے انکار پر عدالت نے استغاثہ کو گواہ پیش کرنے کی ہدایت کر دی،عدالتوں نے تینوں مقدمات میں استغاثہ کے گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت 18 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: ذاتی میٹنگز کے سلسلے میں امریکا جا رہا ہوں:عمر اکمل