افغانستان میں فاقے۔۔50 فیصد شہریوں کے پاس کھانے کو کچھ نہیں:WFPرپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان میں انسانی بحران شدت اختیار کرتا جا رہا ہے اور افغانی شہری نہایت ہی کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔50 فیصد لوگوں فاقوں پر مجبور ہیں۔
ترکی اردو کی جانب سے جاری کئے گئے ٹویٹر پیغام میں ورلڈ فوڈ پروگرام کی رپورٹ کاحوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہےکہ اس وقت افغانستان میں77 فیصد لوگ ادھار مانگ کر کھانا کھا رہے ہیں اور 75 فیصد شہری ضرورت سے کم خوراک لے رہے ہیں۔ رپورٹ کےمطابق50 فیصد کے پاس کھانے کو کچھ نہیں، ہفتے میں صرف ایک بار کھانے کا انتظام ہے۔افغانستان میں بے روزگاروں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ دیکھنےمیں آرہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی وزیر خارجہ کا پہلا دورہ بحرین،5 معاہدوں پر دستخط ہونگے