آسٹریلیا:سفری پابندیاں ختم کرنیکا فیصلہ

Oct 01, 2021 | 12:40:PM
آسٹریلیا ائیر لائن
کیپشن: آسٹریلیا نے سفری پابندیاں ختم کرنیکا فیصلہ کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)آسٹریلیا نے کورونا وائرس کی وجہ سے 18 ماہ سے عائد سفری پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے،چند ہفتوں تک اعلان کر دیا جائیگا۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق آسٹریلوی وزیراعظم اسکاٹ موریسن کا کہنا ہے کہ 80 فیصد لوگوں کو ویکسین لگانے کا ہدف حاصل ہوگیا ہے لہٰذا اب شہریوں کو بیرون ملک جانے اور بیرون ملک موجود لوگوں کو آسٹریلیا آنے کی اجازت جلد دے دی جائے گی، سفری پابندیاں آئندہ ماہ ختم ہونے کا امکان ہے اور اس حوالے سے چند ہفتوں میں باضابطہ اعلان کردیا جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس مارچ میں آسٹریلیا نے کورونا وائرس کی وجہ سے سخت ترین سفری پابندیاں عائد کی تھیں،اس دوران لاتعداد بین الاقوامی پروازیں منسوخ کی گئیں، محدود افراد کو سفر کی اجازت دی گئی اور بیرون ملک موجود آسٹریلوی شہریوں کو واپسی سے بھی روکا گیا۔

رواں برس کے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران آسٹریلوی حکومت نے ملک سے باہر جانے کیلئے دی جانے والی ایک لاکھ سے زائد درخواستوں کو رد کیا،تاہم اب آسٹریلوی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ’وقت آگیا ہے کہ ہم آسٹریلوی شہریوں کو ان کی زندگی پہلے کی طرح گزارنے کی اجازت دیں، ہم اس کے لیے تیاری کررہے ہیں اور بہت جلد آسٹریلیا اونچی اڑان کیلئے تیار ہوگا۔‘

اسکاٹ موریسن نے مزید کہا کہ ویکسین شدہ آسٹریلوی شہری وطن واپسی پر اب 14 کے بجائے 7 دن قرنطینہ کرسکیں گے اور یہ قرنطینہ ہوٹل نہیں گھر پر کیا جاسکے گا۔
 یہ بھی پڑھیں:      اداکارہ کبریٰ خان شدید بیمار،مداح صحتیابی کیلئے دعاگو