(مانیٹرنگ ڈیسک)منال خان، جو اپنے شوہر احسن محسن اکرام کے ساتھ مالدیپ میں ہنی مون سے لطف اندوز ہو رہی ہیں، اُنہوں نے اپنی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ کا کمنٹ سیکشن بند کرکے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا ہے۔
اداکارہ نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے شوہر احسن محسن کی ایک بوم رینگ ویڈیو شیئر کی،انسٹاگرام پر شیئر کی گئی بوم رینگ ویڈیو میں احسن محسن سمندر کے درمیان میں لگے ہوئے جھولے سے لطف اندوز ہوتے نظر آرہے ہیں۔
منال خان نے یہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اس کا کمنٹ سیکشن بند کردیا اور اس کے باوجود بھی اُن کی اس پوسٹ پر 9 لاکھ سے زائد ویوز آئے۔اداکارہ کی جانب سے اُٹھائے گئے اس اقدام نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا ہے کیونکہ اُنہوں نے اپنی دیگر تمام انسٹاگرام پوسٹس کے کمنٹ سیکشن کھولے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ منال خان اور احسن محسن ہنی مون کے لیے 28 ستمبر کو پاکستان سے روانہ ہوئے تھے لیکن تب انہوں نے اپنی منزل سے مداحوں کو آگاہ نہیں کیا تھا تاہم اگلے روز انہوں نے یہ راز فاش کیا کہ وہ ہنی مون منانے مالدیپ پہنچے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا:سفری پابندیاں ختم کرنیکا فیصلہ