لڑکی نے موبائل فون مار کر بوائے فرینڈ کی جان لے لی

Oct 01, 2021 | 13:06:PM

 (مانیٹرنگ ڈیسک)ارجنٹائن میں ایک نوجوان لڑکی نےبوائے فرینڈ سے جھگڑے کے دوران اس کے سر پر موبائل فون مار کر اُسے قتل کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ارجنٹائن میں ایک 22 سالہ لڑکی نے مبینہ طور پر اپنے بوائے فرینڈ کے سر پر موبائل فون سے وار کیا۔ لڑکے نے موبائل فون کے سر پر ٹکر لگنے کے بعد شدید سردرد کی شکایت کی جس کے بعد اسے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں 8 دن تک اس کا علاج جاری رہا لیکن اس کی حالت بہتر نہیں ہوئی اور وہ جاں بحق ہوگیا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق لڑکی کو مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اس نے بتایا کہ اس کے بوائے فرینڈ نے پہلے اس کے چہرے پر حملہ کیا جس کے بعد اس نے اپنے دفاع میں لڑکے کے سر پر موبائل فون سے وار کیا۔لڑکی کو عدالت نے ضمانت دے دی ہے جبکہ کیس زیر تفتیش ہے۔
 یہ بھی پڑھیں:  کمنٹ سیکشن بند ۔۔۔منال نےمداحوں کو کشمکش میں مبتلاکر دیا  

مزیدخبریں