پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت کیسے کم ہو گی؟ پی ٹی آئی سینیٹر نے بتا دیا

Oct 01, 2021 | 15:18:PM

 (مانیٹرنگ ڈیسک)سینیٹ میں قائد ایوان اور  پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شہزاد وسیم نےبتایا ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا طریقہ کار کیا ہے ،کیسے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کی جا سکتی ہیں۔

سینیٹ میں قائدِ ایوان شہزاد وسیم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جن ممالک میں تیل نکلتا ہے وہاں بھی تیل کی قیمت بڑھی ہے، پاکستان میں تیل نکل آئے تو ہمارا مسئلہ حل ہو جائے گا،انہوں نےکہا کہ اوگرا نے تو بہت زیادہ قیمت بتائی تھی، حکومت نے کم سے کم اضافہ کیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی سینیٹ اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کرنے پر حکومت پر برس پڑے اور کہا کہ غریب کا چولہا بجھ رہا ہے، حکومت نے سعودی عرب کے ساتھ تیل کی قیمتوں سے متعلق معاہدہ کیا وہ کہاں ہے؟

انہوں نے کہا کہ سندھ میں تو کتے کے کاٹنے کی ویکسین نہیں مل رہی، قومی اسمبلی میں قانون سازی کے وقت سیٹیاں بجائی جاتی ہیں، جلد وزیر خزانہ کو سینیٹر بنانے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:    مہنگائی کم کرنے کیلئے انتظامی ایکشن لینگے: شوکت ترین

مزیدخبریں