خان صاحب  کی حکومت میں عوام اچھی خبر سننے کے لئے ترس گئے۔۔ بلاول بھٹو

Oct 01, 2021 | 15:58:PM

(24 نیوز)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام تاریخی مہنگائی کی آگ میں جل رہے ہیں، پیٹرول کی قیمتوں میں مزید اضافہ شعلوں کو ہوا دینے کے مترادف ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ  ملک میں لوٹ مار سیل جاری ہے، خان صاحب نے اپنا 3 سالہ دورِ اقتدار صرف عوام کا تیل نکالنے پر ضائع کیا، فائدہ صرف اے ٹی ایمز کو دیا گیا۔عمران خان کو مشورہ دیتے ہیں کہ وسیع تر قومی مفاد میں ایک اور یوٹرن لیں اور اپنی پالیسیوں کو 180 ڈگری پر موڑ دیں۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت کیلئے پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس و محصولات آمدنی کا اہم ذریعہ ہیں، پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اور اضافی ٹیکس و محصولات بلا تاخیر واپس لی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں:کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کو بڑا ریلیف مل گیا

مزیدخبریں