(مانیٹرنگ ڈیسک)گلیات میں ایوبیہ چیئرلفٹ کو سیاحوں کے لیے بند کردیا گیا ہے۔
ترجمان گلیات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی احسن حمید نے بتایا ہے کہ چئیرلفٹ خرابی کے باعث خطرناک ہو گئی ہے اس لیے اس کو بند کیا گیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ چئیرلفٹ کو اس حالت میں چلانا انسانی زندگی کے لیے رسک ہوگا۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ یہ چئیر لفٹ 1965 میں یہاں نصب کی گئی تھی اور اس کی مدت 30 سال تھی۔ تاہم اس کے باوجود مقررہ مدت سے زیادہ عرصہ تک یہ لفٹ چلتی رہی۔
پچھلے برس بین الاقوامی ادارے سے چئیرلفٹ کی جانچ کروائی گئی جس میں اس کو خطرناک قرار دیا گیا ہے، موجودہ ٹھیکےدار کو بھی چئیر لفٹ سے متعلق رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان مریضوں کے داخلےکی پالیسی نرم کرے، افغانستان