واپڈا ملازمین کی موجیں ختم۔۔ بجلی مفت نہیں ملے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی حکومت نے لیسکو سمیت تمام کمپنیوں کے افسر و ملازمین سے مفت بجلی کی سہولت واپس لینے کا فیصلہ کر لیا۔ فری یونٹس کی بجائے تنخواہوں میں اضافی ادائیگیوں کی تجاویز دے دی گئیں۔
وفاقی حکومت کے فیصلے کی روشنی میں پاور سیکٹر کے تمام افسر و ملازمین کو عہدے کے مطابق فری بجلی کی سپلائی دی جا رہی ہے۔ جس میں گریڈ 1 سے لیکر 21 تک کے افسر و ملازمین فری بجلی کی سپلائی سے مستفید ہو رہے ہیں تاہم سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے کمپنیوں کے سربراہان کی جانب سے فری یونٹس ختم کرنے کی تجاویز پر فیصلہ کیا گیا ہے۔
فری یونٹس کی بجائے تنخواہوں میں اضافی ادائیگی کرنے کی تجاویز دے دی گئیں۔
واضح رہے کہ لیسکو سمیت تمام تقسیم کار کمپنیوں میں ملازمین کو فری یونٹس سپلائی دی جاتی ہے، ملازمین کو ہر ماہ ایک سو پچاس سے لیکر 2 ہزار یونٹس تک مفت بجلی فراہم کی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کو بڑا ریلیف مل گیا