امام الحق میچ کے دوران شدید زخمی، اسٹریچر پر لے جایا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)امام الحق فیلڈنگ کرتے ہوئے باؤنڈری بورڈز سے ٹکراگئے جس کے بعد انہیں اسٹریچر پر گراؤنڈ سے باہرلےجایاگیا۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں بلوچستان کے کپتان امام الحق باؤنڈری بورڈ سے ٹکراکر زخمی ہوگئے، راولپنڈی میں جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں میچ کے دوران بلوچستان کے کپتان امام الحق انجری کاشکار ہوئے ہیں۔
Update - Captain of Balochistan Imam-Ul-Haq has been taken on stretcher after colliding with the boundary boards. Let's hope injury is not serious and Imam recovers quickly. #NationalT20Cup pic.twitter.com/kyBFIk0M0S
— Arfa Feroz Zake (@ArfaSays_) October 1, 2021
امام الحق کی انجری سے متعلق فی الحال کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی ہے، اس سے قبل اسی ٹورنامنٹ میں فخر زمان بھی انجری کا شکار ہوچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خراب موسم: اسکردو جانیوالی پرواز کی اسلام آباد لینڈنگ