عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمتیں روزانہ کی بنیاد پر بڑھ رہی ہیں، شہباز گل

Oct 01, 2021 | 18:01:PM

(نیوز ایجنسی) معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمتیں روزانہ کی بنیاد پر بڑھ رہی ہیں، گذشتہ ایک برس میں عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 85 فیصد بڑھی ہیں، گذشتہ ماہ تیل کی قیمتیں دس فیصد بڑھیں۔

شہبازگل نے کہاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے پوری دنیا کی معیشتیں بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت پہلے ہی تیل پر ساڑھے 10 فیصد سیلز ٹیکس اور 5 روپے پٹرولیم لیوی لے رہی ہے، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں ایک سال میں 85 فیصد بڑھی ہیں، پاکستان میں ایک سال میں قیمتیں صرف 20 فیصد بڑھی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں خطے کے ممالک کے مقابلے میں پٹرول اب بھی سب سے سستا ہے، اپوزیشن انٹرنیشنل مسئلے پر پروپیگنڈہ کر کے اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہے، پیٹرول قیمتوں میں اضافے سے پوری دنیا متاثر ہوئی، پاکستان واحد ملک ہے جہاں اس مسئلے پر سیاست کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹویٹر پرعلی ظفر کے فالوورز کی تعداد 30 لاکھ ہوگئی

مزیدخبریں