(مانیٹر نگ ڈیسک)پاکستان کی معروف ماڈل اور ادا کا رہ صحیفہ جبار خٹک کا کہنا ہے کہ انہیں ہمیشہ سے ہی آپریشن سے ڈر لگتا رہا ہے اور وہ نہیں چاہتی تھیں کہ اپنے جسم پر قینچی چلتی دیکھیں، تاہم ان کے پاس اور کوئی راستہ نہیں تھا۔ بعض طبی پیچیدگیوں کے باعث انہوں نے دو ماہ قبل ناک کی پلاسٹک سرجری کروائی تھی۔
تفصیلات کے مطابق صحیفہ جبار نے انسٹاگرام پر ناک کی سرجری کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے آپریشن کے بعد میں آنے والی مشکلات اور اس سے قبل کے خدشات اور خوف سے متعلق بھی مداحوں کو بتایا۔اور کہا کہ ان کے ناک کی درمیان والی ہڈی بڑھ گئی تھی، جس وجہ سے ایک سائیڈ تنگ ہوچکی تھی اور انہیں سانس لینے میں بھی مشکلات درپیش تھیں۔اس وجہ سے نا ک کی سرجری کروانا پڑی۔
یہ بھی پڑھیں:ہنی مون پر گئی اداکارہ منال نے شوہر پر ٹارچر کرنے کا الزام عائد کر دیا