ستمبر میں مہنگائی کی شرح کیا رہی ؟ ادارہ شماریات نے اعدادوشمار جاری کردیئے

Oct 01, 2021 | 18:52:PM
ادارہ شماریات، مہنگائی، اعدادوشمار
کیپشن: ستمبر میں مہنگائی میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ادارہ شماریات نے ستمبر میں ہونےوالی مہنگائی کے حوالے سے اعدادوشمار جاری کردیئے۔ ستمبر میں مہنگائی کی شرح 8.98 فیصد پر پہنچ گئی۔
ادارہ شماریات کاکہناہے کہ جولائی سے ستمبر تک مہنگائی کی شرح 8.58 فیصد رہی ، ستمبرمیں شہروں میں مہنگائی کی شرح9.13 فیصد ہوگئی جبکہ دیہاتوں میں مہنگائی کی شرح 8.77 فیصد رہی ۔گزشتہ ماہ شہروں میں مہنگائی میں دو فیصد جبکہ ستمبر میں دیہاتوں میں مہنگائی میں 2.29 فیصد اضافہ ہوا ۔
ادارہ شماریات کا مزید کہناتھا کہ ستمبر میں شہروں میں چکن 42.4 فیصد اور پیاز 32.49 فیصد مہنگی ہوئی ،شہروں میں دال مسور 15.7 اور انڈے 14.6 فیصد مہنگے ہوئے ،ایک ماہ میں آٹا 9.69 فیصد ، گندم 7.31 فیصد ہوئی، ستمبر میں دالیں 5.98 فیصد ، سرسوں کا تیل 4.56 فیصد ، سبزیاں 3.9 مہنگی ہوئیں ،اس دوران کوکنگ 3.64 فیصد اور چینی 3.04 فیصد چائے 2.78 فیصد ، مٹن دو فیصد مہنگا ہوا ۔
ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ماہ بجلی 11.40 فیصد ، موٹر فیول 1.67 فیصد مہنگا ہوا ،ایک ماہ میں ایل پی جی 7.22 فیصد مہنگی ہوئی
ستمبر میں دیہاتوں میں چکن 47.95 فیصد اور پیاز 44.56 فیصد مہنگے ہوئے ،دیہاتوں میں دال مسور 18.45 فیصد ، انڈے 11.82 فیصد ،آٹا 9.4 فیصد ، گندم 7.0 فیصد ، دالیں 5.39 فیصد ، سرسوں کا تیل 2.17 فیصد ، کوکنگ آئل 3.93 فیصد مہنگا ہوا ۔
ادارہ شماریات کے مطابق جولائی سے ستمبر تک مرچ پاؤڈر 65 فیصد مہنگا ہوا،تین ماہ میں گھی 38.2 فیصد ، کوکنگ آئل 34.2،سرسوں کا تیل 30.15 ، انڈے 27.66 ، چینی 15.4 فیصد مہنگی ہوئی ۔

یہ بھی پڑھیں: ماڈل صحیفہ جبار نے سر جری کروانے کا اعتراف کر لیا