گاڑیوں کی نمبرپلیٹس کے فارم اب عوامی مقامات پر دستیاب ہوں گے

Oct 01, 2021 | 18:54:PM
عوامی مقامات،فارم دستیاب
کیپشن: گاڑیوں کی نمبر پلیٹس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(نیوزایجنسی)محکمہ ایکسائز نے گاڑیوں کی نمبرپلیٹس کا ڈیڈلاک ختم کرنے کیلئے بڑا فیصلہ کر لیا جس کے تحت پبلک مقامات پر باکس اور فارم رکھے جائیں گے۔
 صوبائی وزیرایکسائز حافظ ممتاز احمدنے کہا کہ باکس شہروں کی معروف اور مصروف جگہوں پر رکھے جا رہے ہیں،باکس کے ساتھ فارم بھی رکھے گئے ہیں ،صارفین اپنی نمبرپلیٹس کے حوالے سے فارم پر کرکے باکس میں ڈال دیں، محکمہ ایکسائز کی ٹیم جلد خود نمبرپلیٹس صارفین کے گھر پہنچا دے گی،عوامی خدمت کا مشن جاری رہے گا۔ ڈی جی ایکسائز رضوان اکرم شیروانی نے کہا کہ صارفین کو نمبرپلیٹس کی جلد از جلد دستیابی کیلئے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے ،ٹوکن ٹیکس اور نمبرپلیٹس کی فیس ادا کرنے والے صارف فارم پر کرکے باکس میں ڈالیں،محکمہ ایکسائز نمبرپلیٹس کا ڈیڈ لاک ختم کررہا ہے،شہری محکمہ ایکسائز کی خصوصی سہولت سے مستفید ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:اداکارہ مایا علی کا اپنی تکلیف دہ زندگی کے حوالے سے اہم انکشاف