اک بے وفا کے زخموں پر ، مرہم لگانے ہم گئے‘۔اداکارہ سارہ علی خان کا شعر کس کیلئے ؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹر نگ ڈیسک)بالی وڈ کے چھوٹے نواب اور اداکار سیف علی خان کی بیٹی اداکارہ سارہ علی خان کا نام کسی تعا رف کا محتاج نہیں۔انسٹا گرام پر ان کے مداحوں کی تعداد تقریباً سوا 35 ملین ہے۔انہوں نے باپ سیف علی خان کی طرح ابھی تک نام نہیں کمایا مگر جتنی بھی فلموں میں اداکاری کی ،ان سب کو مداحوں نے پسند ضرور کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سارہ علی خان نے انسٹاگرام پر اپنی خوبصورت تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی شعر بھی تحریر کیا۔دلی جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ اک بے وفا کے زخموں پر ، مرہم لگانے ہم گئے‘۔اداکارہ نے شعری کے ساتھ دل ، مرہم اور آگ کے ایموجی بھی شیئر کیے۔انہوں نے مزید کہا کہ ’ مرہم کی قسم ، مرہم نہ لگا، مرہم کی جگہ مر ہم گئے‘۔
ان کی اس پو سٹ پر سو شل میڈیا صارفین اپنے اپنے انداز سے تبصرے کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ہنی مون پر گئی اداکارہ منال نے شوہر پر ٹارچر کرنے کا الزام عائد کر دیا