(نیوزایجنسی)افغانستان کے عبوری نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر نے کہاکہ جن ملکوں کو ہم سے مسائل ہیں ان سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔
میڈیارپورٹس کے مطابق کابل میں غیر ملکی سفیروں کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا جس سے ملا عبدالغنی برادر نے خطاب کیا۔افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی نے اس موقع پر کہا کہ ذمہ دار ریاست کے طور پر افغانستان اپنی سرزمین پر سفارتکاروں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اداکارہ مونی رائے کی شادی طے۔۔دولہا کون؟جانیے