ایک اور اچھی خبر۔۔۔ ایف بی آر نے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم لانچ کردیا

Oct 01, 2021 | 19:43:PM
ایف بی آر، ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم
کیپشن: وزیراعظم عمران خان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایک اور اچھی خبر! ایف بی آر نے اپنا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم لانچ کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اس اقدام سے ریونیو بڑھانے اورمعیشت ڈیجیٹلائز کرنے میں مدد ملے گی ۔وزیراعظم نے لکھا کہ ٹریک اینڈٹریس سسٹم سے جعل سازی روکنے میں مدد ملے گی، تمام اقدامات موثراورشفاف گورننس کیلئے ہیں۔


اس سے قبل ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ایف بی آر کی جانب سے مالی سال 22-2021 کی پہلی سہ ماہی کے دوران 1,211 ارب کے طے شدہ ہدف کی بجائے کامیابی سے 1,395 ارب روپے جمع کرنے پر میں قوم کو مبارکباد پیش کرتاہوں یہ پچھلے سال کی آمدن کے مقابلے میں38 فیصد زیادہ ہے۔


خیال رہے ایف بی آر نے رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں1395ارب کی ریکارڈوصولیاں کیں ، جو کہ اس عرصہ کے مقر ر کردہ ہدف 1211ارب روپے سے 186ارب زائد ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  کالعدم ٹی ٹی پی ہتھیار ڈال دے تو معاف کر دیں گے۔۔وزیراعظم