چیئرمین نیب تقرری معاملے میں بڑی پیشرفت، وزیراعظم کااپوزیشن لیڈر سے مشاورت پر نیم رضامندی کااظہار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)چیئرمین نیب کی تقرری کے معاملے پر بڑی پیشرفت ہوئی ہے،وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر سے مشاورت پر نیم رضا مندی ظاہر کردی،نئے چیئرمین کے تقرر تک موجودہ چیئرمین کام جاری رکھیں گے ،موجودہ چیئرمین نیب کا نام بھی نئی تعیناتی میں زیر غورآئے گا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں اکثریت نے چیئرمین نیب کے تقرر کیلئے اپوزیشن سے مشاورت کا مشورہ دیدیا،اجلاس میں شاہ محمود قریشی،شفقت محمود، اسد عمر شریک ہوئے ،فوادچودھری، وزیر قانون، اٹارنی جنرل سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ نیب قانون میں ایسی ترامیم کی جائیں جو متنازع نہ بنیں ،ایسی ترامیم ہوں جس سے احتسابی عمل کی ساکھ میں اضافہ ہو ،ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب کی تقرری سے متعلق اگلا اجلاس منگل کو ہوگا،وزیراعظم نے وزیر قانون اوراٹارنی جنرل کو نیب قانون مسودے کو فائنل کرنے کی ہدایت کردی۔
یہ بھی پڑھیں: ایک اور اچھی خبر۔۔۔ ایف بی آر نے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم لانچ کردیا