وزیراعظم کے بیان کو سمجھنے کیلئے پس منظر سامنے رکھا جائے: فوادچودھری

Oct 01, 2021 | 20:21:PM

(24 نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فوادچودھری نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کے بیان کو لے کرکافی گفتگو ہو رہی ہے،ضروری ہے اس کا ایک پس منظر سامنے رکھا جائے۔
فوادچودھری کااپنے بیان میں کہنا ہے کہ ریاست پاکستان ایک آگ اور خون کے دریا سے ہو کر نکلی ہے،ہم نے ہزاروں لوگوں کی قربانیاں دی ہیں ،ہم نے پاکستان میں القاعدہ جیسی دہشتگرد تنظیموں کو شکست دی ،پاکستان نے بھارت کی ریشہ دوانیوں کو مکمل طور پر ختم کیا،پاکستان پہلے سے زیادہ مضبوط وپرعزم کھڑا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ ریاست کی پالیسیاں مخصوص حالات میں بنتی ہیں ،بلوچستان میں 3 ہزار سے زائد ناراض لوگ واپس آ چکے ہیں ،کالعدم ٹی ٹی پی میں ایسے لوگ بھی ہیں جو پاکستان سے اپنی وفا کا عہد نبھانا چاہتے ہیں ،ایسے لوگوں کو ریاست کو موقع دینا چاہئے ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے جو اصول وضع کئے ان کے اوپر آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  کالعدم ٹی ٹی پی ہتھیار ڈال دے تو معاف کر دیں گے۔۔وزیراعظم

مزیدخبریں