آرمی چیف جنرل باجوہ سے ڈنمارک کے وزیر خارجہ کی ملاقات

Oct 01, 2021 | 20:39:PM
ڈنمارک کے وزیرخارجہ، ملاقات،
کیپشن: آرمی چیف، جنرل قمر جاوید باجوہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ڈنمارک کے وزیرخارجہ نے ملاقات کی،ملاقات میں باہمی دلچسپی علاقائی سلامتی اور افغانستان کی صورتحال پر گفتگوہوئی۔
پاک فوج کے شعبے تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغانستان میں انسانی ہمدردی کے اقدامات، تعاون اور شراکت داری پر تبادلہ خیال ہوا،ڈینش وزیر خارجہ نے افغان امور پر پاکستانی کردار کو سراہا۔
ڈینش وزیر خارجہ نے کہاکہ پاکستان نے انخلا آپریشن کی کامیابی، علاقائی استحکام میں کلیدی کردار ادا کیا،پاکستان کیساتھ ہر سطح پر تعاون میں مزید بہتری کیلئے پرعزم ہیں ۔
آرمی چیف جنرل باجوہ نے کہاکہ پاکستان ڈنماک کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ،مشترکہ مفادات پر مبنی باہمی کثیر الجہتی تعلقات میں وسعت کے خواہاں ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کے بیان کو سمجھنے کیلئے پس منظر سامنے رکھا جائے: فوادچودھری