نیشنل ٹی ٹوئنٹی۔۔ بلوچستان نے سدرن پنجاب کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

Oct 01, 2021 | 20:48:PM
قومی ٹی ٹوئنٹی کپ،میں ،سدرن پنجاب،کی پانچویں شکست
کیپشن: نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)نیشنل ٹی20 کپ میں سدرن پنجاب کی شکستوں کی داستان رقم ہونے لگی، بلوچستان نے ایونٹ میں دوسری فتح اپنے نام کرلی۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم پر کھیلے گئے ایونٹ کے 13ویں میچ میں بلوچستان نے سدرن پنجاب کو 8 وکٹ سے شکست دے دی۔بلوچستان کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، سدرن پنجاب نے مقررہ 20 اوورز میں9 وکٹ پر 174 رنز بنائے۔صہیب مقصود نے 54، حسن خان نے 28، خوشدل شاہ اور عامر یامین نے 25، 25 رنز کی اننگز کھیلی۔بلوچستان کی طرف سے جنید خان اور عمید آصف نے 3,3خرم شہزاد نے 2 اور حارث سہیل نے 1 وکٹ اپنے نام کی۔اس طرح

بلوچستان نے 175رنز کا ہدف 18ا عشاریہ 4 اوورز میں 2 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا، عبدالبنگلزئی میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔بلوچستان کی طرف سے عبدالبنگلزئی نے 50 اور عبداللّٰہ شفیق 44 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔حارث سہیل نے 47 اور سہیل اختر نے 16 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔سدرن پنجاب کی طرف سے عمر خان اور عامر یامین نے ایک ایک  وکٹ اپنے نام کی۔

یہ بھی پڑھیں:ہنی مون پر گئی اداکارہ منال نے شوہر پر ٹارچر کرنے کا الزام عائد کر دیا