(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان سے ڈنمارک کے وزیر خارجہ نے ملاقات کی ،ملاقات میں دوطرفہ تعلقات،ا فغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا،وزیراعظم نے افغانستان میں انسانی بحران، معاشی تباہی کوروکنے کیلئے عالمی برادری کے کردار پر زور دیا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ پرامن اور مستحکم افغانستان پاکستان اور خطے کیلئے بہت اہم ہے،افغانستان کے استحکام کیلئے جامع سیاسی ڈھانچہ اہم ہے،وزیراعظم عمران خان نے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون پر اطمینان کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان تجارت، سرمایہ کاری ،توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلئے پرعزم ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف جنرل باجوہ سے ڈنمارک کے وزیر خارجہ کی ملاقات