بھارت بازنہ آیا تو کارروائی کیلئے تیار رہے۔۔ چین کا انتباہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(نیوزایجنسی)چین نے بھارت کو خبردار کیا کہ لداخ میں چین کے علاقوں پر قبضے کی کوششوں سے باز رہے ورنہ کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
عالمی میڈیا کے مطابق چین نے بھارت کو خبردار کیا کہ لداخ سرحد پر مزید نفری کی تعیناتی سے باز رہے۔ چینی وزارت خارجہ نے الزام عائد کیا ہے کہ بھارت غیر قانونی طور پر لائن آف ایکچوئل کنٹرول عبور کرکے ہمارے علاقے پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے جو امن معاہدوں کی بھی خلاف ورزی ہے۔ ادھر بھارت نے ان الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین نے سرحدوں پر بڑی تعداد فورسز تعینات کی ہیں جس سے کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اگر چین تناؤمیں کمی چاہتا ہے تو اپنی فورسز کی نقل و حرکت کو مختصر کرے۔
یہ بھی پڑھیں:صبا قمر اور ایمان سلیمان بھارتی سیریز کا حصہ بننے جا رہی ہیں؟ زی فائیو کے پروڈیوسر کا اہم انکشاف