(نیوز ایجنسی) کینیا نے کورونا وبا کی روک تھام کیلئے پاکستان کے ساتھ ویزا فری ٹرانزٹ بند کردیا، کینیا نے پاکستانی ٹرانزٹ مسافروں کے داخلے پر بنا ویزا کے پابندی عائد کردی۔
تفصیلات کے مطابق کینیا نے کہا کہ پیشگی ویزا نہ رکھنے والے پاکستانی مسافروں کو ڈی پورٹ کردیا جائے گا، داخلے کے لئے 14روزہ قرنطینہ کی وجہ سے ویزا کی شرط عائدکی گئی ہے۔دوسری جانب کینیا کی وزارت داخلہ نے غیر قانونی پاکستانی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن بھی شروع کر دیاہے اور کہا ہے کہ ایشیا سے تعلق رکھنے والے غیر ملکیوں کی آمد ہوئی ہے جو پہلے افغان مہاجرین تھے۔داخلہ کے پرنسپل سکریٹری نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ امیگریشن سروسز کے ساتھ مل کر غیر قانونی طور غیر ملکیوں کی آمد کو کنٹرول کرے۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت بازنہ آیا تو کارروائی کیلئے تیار رہے۔۔ چین کا انتباہ